: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن،6جون(ایجنسی) برطانوی اخبار " ٹیلی گراف" نے اپنی ایک رپورٹ میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ قطر سال 2022ء کے فٹ بال عالمی کپ اور کئی دیگر اہم بین الاقوامی سرگرمیوں کی میزبانی سے قاصر ہو سکتا ہے۔
اخبار کے مطابق سعودی عرب اور امارات سمیت متعدد عرب ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے اور دوحہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ موقوف ہوجانے کے بعد اس طرح کے سوالات سامنے آ رہے ہیں کہ.. آیا قطر عالمی کپ
اور دیگر بین الاقوامی سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے مطلوب تنصیبات کی تیاری کے سلسلے میں ترقیاتی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر قادر ہے جب کہ خشکی کے راستے اس کی واحد سرحد اور کئی ممالک کی فضائی حدود کی بندش ہو چکی ہے۔
یہ بات معروف ہے کہ قطر میں حالیہ طور پر جاری بہت سی تعمیراتی سرگرمیاں اُن کمپنیوں کے منصوبے ہیں جن کے صدر دفاتر دبئی میں قائم ہیں یا پھر یہ عالمی کمپنیاں ہیں جنہوں نے اپنے کام کرنے والوں کو دبئی اور دوحہ میں ضخیم منصوبوں میں تقسیم کیا ہوا ہے۔